رائیونڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز اے سی نے افتتاح کیا

رائیونڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز اے سی نے افتتاح کیا

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے شجر کاری مہم کا آغازکردیا۔وہ گزشتہ روز یونین کونسل رائے ونڈ خورد272 کے علاقہ مدینہ کالونی سندر روڈپہنچے جہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں کوآرڈی نیٹر ذوالفقار علی بھٹی اورکوآرڈی نیٹر یوسی رائے ونڈ سٹی 273افتخارالحسن راجہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے مختلف پودے لگائے،مقامی سماجی شخصیات مبین خاں،معین اختر،محبوب خاں،افضل خاں اور زبیر پٹواری کے علاوہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان شہزاد جاوا اور اسداللہ خان بھی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری مہم شروع کردی جاتی ہے،اس بارحلقہ بھر میں مہم کا آغاز مدینہ کالونی میں شجر کاری کے افتتاح سے کیا گیا ہے۔

افتتاح

مزید : پشاورصفحہ آخر