13ٓٓدینی جماعتی اتحاد نے ہندوؤں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا

13ٓٓدینی جماعتی اتحاد نے ہندوؤں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)13 دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کی اپیل پر بھارت میں مساجد اور مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے دہشتگردانہ حملوں کیخلاف ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کے باہرعلماءِ وکلاء ورلڈپاسبان ختم نبوت نے بھارت میں مساجد و مسلمانوں پر حملوں کیخلاف ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اور نریندرمودی کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدممتازاعوان،حافظ شعیب الرحمن،غلام مصطفیٰ چوہدری ایڈووکیٹ، بدر عالم ایڈووکیٹ،حافظ نعمان حامد،مولانا محمداسلم ندیم،مولانا قاری محمدحنیف حقانی،پیرطارق محمود نقشبندی اورعلامہ اظہرحسین وینس نے کشمیر اور بھارت میں جاری مسلمانوں کی خون ریزی کیخلاف سخت احتجاج کیا اور کہاکہ بھارتی حکومت کی کھلی دہشتگردی پرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بے حسی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔
یوم احتجاج