پرچہ رجسٹری کی بوگس رپورٹس تیار،اے ڈی سی کا نوٹس
لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی دار الحکومت میں محکمہ مال کا ریونیو سٹاف پرچہ رجسٹری کی جعلی وبوگس رپورٹیں تیار کرنے میں مصروف،تحصیل ماڈل ٹاؤن، اور سٹی میں کی جانے والی انسپکشن کے دوران تحصیلداروں کی جانب سے دی جانے والی نقشہ رپورٹس بھی جعلی نکلیں، تحصیلدار ہیڈ کواٹر نے ریکارڈ قبضے میں لیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کو رپورٹ کر دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحصلدار سٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا تحصیل ماڈل ٹاون میں بھی جعلی رپورٹس مرتب کرنے پر جواب طلبی کر لی گئی۔