تاجروں کا 50ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کے خلا ف مظاہرہ

تاجروں کا 50ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کے خلا ف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں پچاس ہزار کی شناختی کارڈ شرط کے خلاف شاہ عالمی چوک فوارہ میں چوک میں شدید احتجاج کیا گیا،احتجاج میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز،جنرل سیکرٹری عبدالرزببر،ملک سلیم،اعجاز خان،طیب میر،سعید مغل سمیت لاہور بھر کی مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کرے ورنہ ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہو گا اور ہم اسلام آباد سے تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک اس فیصلے کو ختم نہیں کروا دیتے۔