مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیلئے کھدائی فوری شروع کی جائے،یاسمین راشد

مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیلئے کھدائی فوری شروع کی جائے،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے نئے بننے والے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی باقاعدہ تعمیرکیلئے فوری کھدائی کاعمل شروع کرنے کاحکم دے دیاہے۔صوبائی وزیرنے یہ حکم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرشیخ اعجاز ودیگرافسران موجودتھے۔صوبائی وزیرنے اجلاس کے دوران کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن رومزوپیشگی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ وزیر پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صوبے میں کروناوائرس کے حوالہ سے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

کروناوائرس سے متعلقہ ضروری سامان منگوانے کی مکمل نگرانی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس کررہے ہیں۔پنجاب میں کروناوائرس کی تشخیص کیلئے سہولت موجودہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سکریننگ کیلئے محکمہ صحت کااضافہ عملہ تعینات ہے۔ پی کے ایل آئی میں 75 بستروں پرمشتمل آئسولیشن وارڈقائم کردیاگیاہے۔ نیامدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا۔ صرف تحریک انصاف کی حکومت نے ہی صحت کے شعبہ میں عوام کیلئے سہولتیں پیداکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1