ملک کا ہر شعبہ زبو ں حالی کاشکار ہے،رانا نصر اقبال

ملک کا ہر شعبہ زبو ں حالی کاشکار ہے،رانا نصر اقبال

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن پی پی 144کے رہنماء رانا محمد نصر اقبال نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ملک میں ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، صنعتی اور زرعی شعبوں کی تباہی کی باعث معاشی صورتحال تباہی کا شکار ہے، بیروزگاری اور مہنگائی کے جن نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، ملکی امور چلانا تحریک انصاف کے بس کی بات نہیں ہے، کیونکہ تحریک انصاف مختلف سیاسی پارٹیوں سے نکالے ہوئے نا اہل اور ناکام لوگوں کا ٹولہ ہے جو اب اکٹھا ہو کر اپنی ناکامیوں کا بدلہ غریب عوام سے لے رہا ہے، ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شاہدرہ کی عوام سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، رانا محمد نصر اقبال کا کہنا تھا کہ اقتدار سے قبل عمران خان نے پاکستان کی معصوم عوام کو سنہرے خواب دکھا ئے اور چور راستے سے اقتدار سنبھالا، تحریک انصاف کی حکومت نے صرف مسلم لیگ ن کے دور میں شروع کردہ ترقیا تی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا ئیں، کروڑوں نوکریاں اور گھروں کا وعدہ کرنے والے اقتدار میں آتے ہی غریب لوگوں سے ان کا روزگار اور چھت چھین رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نالائقیوں کی وجہ سے ہر شخص سراپہ احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف اپنے سیاسی حریفوں سے سیاسی انتقام لینے میں مصروف ہے۔

رانا نصر اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1