مطالبات نہ مانے گئے تو ریلوے ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤکرینگے،محمود الاحد

مطالبات نہ مانے گئے تو ریلوے ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤکرینگے،محمود الاحد

  



لاہور (پ ر) صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپس پاکستان چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کیلئے ریلوے ہیڈکواٹر کا گھیراؤ کریں گے۔حکومت ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کی بجائے لالی پاپ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مغلپورہ میں ریلوے پریم یونین ورکشاپس کے مشاورتی اجلاس میں یونین کے مرکزی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اجلاس میں یونین کے مرکزی قائدین مشتاق خان، محمد ارشد، ملک ریاض، رشید باجوہ، رفیق اعوان، نصیرالدین و دیگر نے شرکت کی۔

محمود الاحد

مزید : میٹروپولیٹن 1