یکساں نصاب پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے،سعدیہ سہیل

یکساں نصاب پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی اور یکساں نصاب کا نفاذ تحریک انصاف کے منشور اور ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ جس عملدرآمد کروانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 کے تحت پہلی دفعہ مارچ 2021 تک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں پرائمری سطح تک ایک ہی نصاب کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پلان کا مقصد ملک میں یکساں نصاب کا نفاذ، دینی تعلیم کو قومی دھارے میں لانا، سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا، تعلیم بالغان، اسکل فار آل اور اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات شامل ہیں۔ آٹھویں جماعت کا نصاب مارچ 2021 تک تیار کر لیا جائیگا۔ نیشنل کانفرنس کا انعقاد مارچ 2020 میں کیا جائے گا جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ تعلیم کی فراہمی کیلئے مادری زبانوں کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکساں نصاب کے حوالے سے حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق آغاز کردیا ہے۔ بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے بھی حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس سے مہنگائی کے طوفان روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1