انسدا د ڈینگی مہم،رحیم گارڈن کے ایک گھر سے لاروا برآمد

انسدا د ڈینگی مہم،رحیم گارڈن کے ایک گھر سے لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کے لئے یو سی 93 بلاک جی گلشن راوی،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے رحیم گارڈن ہاؤس نزد سوتر مل کے قریب ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا ، 15 گھروں کو چیکنگ کے دوران ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرفوری تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے والٹن 5 میں برینز کالج،۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116، کباڑخانوں، یو سی 149 میں ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کئے۔افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا