مسلم لیگ(ن) کا کرونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ

مسلم لیگ(ن) کا کرونا وائرس پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں کرونا وائرس،مسلم لیگ (ن) کا فوری آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ۔کروناوائرس سے متعلق حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔کروناوائرس کے کیسز سامنے کے بعدمعاون خصوصی ظفر مرزا کے دعووں کی کھلی کھل گئی ہے۔

پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز سے قوم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کروناوائرس کے روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق فوری آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے۔کرونا وائرس سے متعلق حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے۔حکومتی وزراء بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1