ایل ڈی اے اور اوقاف کی حج قرعہ اندازی،11خوش نصیب کامیاب

ایل ڈی اے اور اوقاف کی حج قرعہ اندازی،11خوش نصیب کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر،فلم رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سات ملازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے-ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید نے اس مقصد کے لئے قرعہ اندازی کرکے کامیاب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورننگ باڈی کے ارکان سعدیہ سہیل رانااور انجینئر عامر ریاض قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلزفارقلیط میر، رانا ٹکا خان اور عثمان غنی، چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور بڑی تعداد میں ایل ڈی اے افسران اور ملازمین موجود تھے - کامیاب ہونے والوں میں گریڈ1تا4کیٹگری کے سلمان سلیم نائب قاصد، متبادل ظہیر احمد نائب قاصد۔ گریڈ5 تا 10 کیٹگری کے محمد آصف ڈرائیور،متبادل گوہر شہزاد سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر۔گریڈ 11تا16کیٹگری کے ملک محمد واصف،متبادل مس عروحہ کمپیوٹر افسر۔ گریڈ 17 اوراس سے اوپرکیٹگری کے ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ فرمان علی،متباد ل حبیب الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شامل ہیں - دریں اثناء محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی حج سکیم 2020کی قرعہ اندازی کمیٹی روم میں ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ومذہبی امور کی صدارت میں ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب، راؤ ندیم اختر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف پنجاب، ملک عبدالوحید ڈائریکٹر فنانس اوقاف پنجاب، آفیسران / اہلکاران اور دونوں یونینز اوقاف ایمپلائز،ایپکا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ سکیل نمبر1تا 10کی کیٹگری میں محمد اسلم عارف خادم امام بارگاہ ملتان اور قاری حق نواز خطیب امام راولپنڈی ہیں۔ سکیل نمبر11تا 16 کی کیٹگری میں عباس علی قانونگو زونل آفس پاکپتن اور سکیل نمبر17اور اس سے اوپر کی کیٹگری میں طارق علی رانا ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی نامزدگی ہوئی۔
خوش نصیب

 
وارنٹ گرفتاری