(ن) لیگ کے اسلان شاہ اور ناصر لودھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی شامل

(ن) لیگ کے اسلان شاہ اور ناصر لودھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی شامل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور سے ارسلان شاہ اور ناصر لودھی نے تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے صوبائی سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے رکن ندیم شاکر اور اسلم کامی اور دیگر بھی موجود تھے (ن) لیگیوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کے دوران اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شر یف خاندان کی کر پشن اور انکی عوام دشمن کر توت دیکھنے کے بعد (ن) لیگ کے لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں کوئی اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو کر پشن‘مہنگائی اور بے رزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے کارکنوں کا استعمال کر نیوالی (ن) لیگ کی قیادت اب مال بچانے کیلئے بھگوڑی بنی ہوئی ہے مگر ہمارا قوم سے وعدہ ہے کر پشن کر نیوالے آخری شخص کی گر فتاری اور اسکو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب کا عمل جا ری رہے گا اور تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔

شمولیت

مزید : میٹروپولیٹن 1