چین،جاپان، کوریا کے درمیان فری زون تجارت خوش آئند،جاوید پپو

چین،جاپان، کوریا کے درمیان فری زون تجارت خوش آئند،جاوید پپو

  



لاہور (نیوز رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین،جاپان،ساؤتھ کوریا کے درمیان فری زون تجارت ایک بہت اچھا اقدام ہے،پاکستان اور چین کے درمیان بھی فری زون تجارت ہونی چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں جو ہر دور میں ہر حکو مت میں مستحکم رہے ہیں۔پاکستان چین کا بہترین حلیف ملک ہے جس نے پاکستانی معیشت کو اوپر اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چین نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ لگا کر ترقی اور خوشحالی کے نئے در کھولنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1