کیپٹن(ر) صفدر نے نماز جمعہ رائیونڈ میں ادا کی

کیپٹن(ر) صفدر نے نماز جمعہ رائیونڈ میں ادا کی

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نماز جمعہ جامعہ فیاض العلوم رائے ونڈ سٹی میں معروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالغفورالوری امامت میں ادا کی۔ایم پی اے حلقہ محمد مرزاجاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر مہتم مدرسہ علامہ مولانا عبدالغفور الوری نے پاکستان کی سلامتی اورمیاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی،مسلم لیگی رہنماؤں نے درودوسلام کی محفل میں بھی شرکت کی،رائے ونڈ کے لاتعداد مسلم لیگی کارکنان اپنے محبوب قائد میاں نوازشریف کی صاحب زادی مریم نوازکے شوہر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے،لیکن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی،بلکہ صرف یہ کہا کہ ان کو پچھلے دنوں علامہ مولانا عبدالغفور الوری سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تو ان سے دوبارہ ملنے اور ان کی امامت میں نمازجمعہ اداکرنے کی خواہش پیداہوئی،جس کے نتیجہ میں وہ یہاں آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ مسلم لیگ(ن) کاشہر ہے وہ آئندہ بھی یہاں آتے جاتے رہیں گے اور کارکنان کو پورا وقت دیں گے۔

کیپٹن صفدر

مزید : میٹروپولیٹن 1