کسی کو تعمیرات روکنے نہیں دینگے،لینڈ مافیا کا ویڈیو بیان وائرل

کسی کو تعمیرات روکنے نہیں دینگے،لینڈ مافیا کا ویڈیو بیان وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)ہربنس پورہ میں سرکاری جائیداوں پر قبضے، لینڈ مافیا نے محکمہ مال کے افسران کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔سرکاری جائیداد پر تعمیرات چاہے دو مرلہ کی ہوں یا دس مرلہ کی،کسی کی ایک اینٹ کا بھی نقصان ہو تو اکٹھے ہو جاؤ ہم حکومت سے ٹکرا سکتے ہیں مافیا نے انتباہ کرتے ہوئے وٹس اپ گروپ بھی تشکیل دے دیا۔میاں ریحان نامی شخص نے بغاوت کی کال دیدی۔تعمیرات نہیں روکنی چاہیے، حکومت اور محکمہ مال کے افسران کو دھمکیاں دیتے ہوئے تعمیرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ریونیو سٹاف کا کہنا ہے کہپانچ افراد پر مشتمل ٹولہ سب پر بھاری پڑ رہاہے،ادارے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ تحصیلدار، پٹواری، قانگو کی عزت بھی گئی اور محکمہ کا وقار بھی زمین بوس ہوگیا. ملزمان ہلکی دفعات کے باعث فوری ضمانت پر باہر آگئے اور ْالٹا ہمارے خلاف درخواستیں بھی دے ڈالی ہیں ہمیں اب عزت، جان، اور وقار بچانا بھی مشکل ہوگیااس لئے ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں۔
بیان وائرل