لاہور ہائی کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے ہسپتال اور لائیرز خدمت مرکز کا افتتاح

لاہور ہائی کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے ہسپتال اور لائیرز خدمت مرکز کا افتتاح

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہسپتال اور لائیرز خدمت مرکز کا افتتاح کردیا،لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد مسعود نقوی، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس رسال حسن سید سمیت عدالت عالیہ کے دیگر فاضل ججز، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان بھی فاضل چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ہسپتال کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے،ہائی کورٹ نے اس کے تمام تعمیراتی کام کی نگرانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجہ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی،چیف جسٹس نے بار کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بار لیڈرشپ نے وکلاء کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سے نادرا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول کیلئے لائرز خدمت مرکز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ہسپتال افتتاح

مزید : صفحہ آخر