منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز 14روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز 14روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو حمزہ شہباز شریف حاضری کے لئے روسٹرم پر پیش ہوئے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار کیا جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13مارچ تک توسیع کردی،عدالت نے حمزہ شہباز پرفردجرم عائدکرنے کے لئے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز اور ان کے والدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ملزم نامزد ہیں۔

حمزہ جیل روانہ

مزید : صفحہ آخر