متروکہ وقف املاک بورڈ کی اساتذہ کو بے گھر کرنیکا نوٹس معطل

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اساتذہ کو بے گھر کرنیکا نوٹس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی خواتین اساتذہ کو بے گھر کرنے سے روکتے ہوئے اساتذہ کو بھیجے گئے نوٹس معطل کردیئے اور بورڈ حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو خواتین اساتذہ کے وکیل ارشد گوندل نے موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک خواتین اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق سرکاری ملازمین کو دی گئی سہولت کو واپس نہیں لیا جاسکتا، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں سے گھر خالی کروا کر من پسند افراد کو گھر الاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ درخواست گزارقانون کے مطابق گھر کا کرایہ ادا کررہے ہیں، درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ گھر خالی کروانے کا نوٹس کالعدم کیا جائے۔
اساتذہ بے گھر

مزید :

صفحہ آخر -