سمارٹ کاڈز جاری کرنیوالی کمپنی میسرز ان باکس سے رپورٹ طلب

  سمارٹ کاڈز جاری کرنیوالی کمپنی میسرز ان باکس سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس اورسمارٹ کارڈزجاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسمارٹ کاڈز جاری کرنے والی کمپنی میسرز ان باکس سے رپورٹ طلب کر لی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شہریوں سے رقم وصول کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس اورسمارٹ کارڈزجاری نہیں کر رہا،جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ ہونے سے شہریوں کے بلاوجہ چالان کئے جا رہے ہیں، گزشتہ تاریخ سماعت پر عدالت کو بتایا گیا تھا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر چالان کرنے سے ممانعت کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
وہیکلز،سمارٹ کارڈ

مزید :

صفحہ آخر -