واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل واٹر کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کی خاطرواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی بابت اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔صاف پانی کے تحفظ کے لئے دائر اس درخواست کی سماعت کے دوران جوڈیشل واٹرکمیشن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے شہر میں مزید 62 پلانٹس نصب کروا دیئے گئے ہیں، 73 بڑی اور چھوٹی انڈسٹریز میں بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگوائے گئے ہیں، ڈی ایچ اے نے کافی کام کر لیا ہے اور زمین کی دھلائی پر ایکوافر چارجز 5 ہزار مقرر کر دیئے گئے ہیں واٹر کمیشن کے وکیل نے نشاہدی کی کہ ای ایم ای سوسائٹی کچھ مسائل پیدا کر رہی ہے۔ایم ڈی واسا بھی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی رپورٹس کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ویسٹ واٹر پلانٹ کے لئے نیسپاک نے فزیبلٹی رپورٹ بنا کر دے دی ہے۔

واٹر ٹریٹمنٹ

مزید : صفحہ آخر