عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست، فہرست طلب

  عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست، فہرست طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے سعودی عرب سے واپس آنے والے پاکستانی قیدیوں کی فہرست طلب کر لی،عدالت نے وزارت خارجہ کی قیدیوں کی واپسی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی ہے، جسٹس عائشہ مالک نے جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 579 میں سے محض 90 قیدیوں کو سعودی ولی عہد کے اعلان کے بعد واپس بھیجا گیا،دنیا بھر میں 11ہزار کے قریب پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں،درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کو غیر ملکی جیلوں میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،وفاقی حکومت کو قیدیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

عرب ممالک

مزید : صفحہ آخر