سپریم کورٹ، حقیقی چچی کے قتل کے ملزم کی ہائیکورٹ سے ہونیوالی ضمانت منسوخ

  سپریم کورٹ، حقیقی چچی کے قتل کے ملزم کی ہائیکورٹ سے ہونیوالی ضمانت منسوخ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے حقیقی چچی کے قتل کے ملزم نادرکی لاہور ہائی کورٹ سے ہونے والی ضمانت منسوخ کردی، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتارکرلیا،مقتولہ کے خاوند کی طرف سے دائر اپیل کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دورکنی بنچ نے سماعت کی،اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 8 نومبر 2019 ء کو مرکزی ملزم امیر نے نادر ودیگر کے ساتھ مل کر درخواست گزار کی اہلیہ مہراں بی بی کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے حقائق نظر انداز کرکے ملزم نادر کی درخواست ضمانت منظور کی، سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم نادر کی ضمانت منسوخ کردی۔

ضمانت منسوخ

مزید : صفحہ آخر