لاہور میں ٹریفک جام،قابو پانے کیلئے فوری پلان تیار کرنیکا حکم

لاہور میں ٹریفک جام،قابو پانے کیلئے فوری پلان تیار کرنیکا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں ٹریفک جام کے مسئلہ پرقابو پانے کے لئے فوری طور پر پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے ہارون فاروق نامی شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ حکم بھی دیا کہ جن پوائنٹس پر ٹریفک جام رہتی ہے وہاں ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے اور اس بابت آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ٹیپا نے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لئے 2030ء تک کا پلان مرتب کیا ہے، جس پر فاضل جج نے قراردیا کہ ٹیپا کے پلان تو بنتے رہیں گے،ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں،فاضل جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ پلان تو بنتے رہیں گے فی الوقت فوری طور پر کیسے ٹریفک کو کیسے ریگولیٹ کیا جائے؟کیسے ان پوائنٹس پر ٹریفک مسائل سے نمٹا جائے جہاں ٹریفک کے بہاؤ میں زیادہ رکاوٹ آتی ہے،جتنی زیادہ ٹریفک رکے گی اتنا ہی ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو گا۔

فوری پلان

مزید : صفحہ آخر