لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہونگے

لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہونگے

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ آج 29فروری کوہورہی ہے،اس سلسلے میں لاہورہائی کورٹ بار میں 6پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ساتواں بوتھ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی کے کمرہ عدالت میں قائم کیا گیاہے۔سٹڈی روم میں قائم پولنگ بوتھ خواتین کے لئے مختص ہوگا، پولنگ صبح 9بجے شام 5بجے تک جاری رہے گی، اس وقت لاہورہائی کورٹ بار کے اہل ووٹرزکی تعداد 19ہزار665ہے، ووٹنگ کاعمل 100فیصد بائیومیٹرک نظام کے ذریعے مکمل ہوگا،صدارت اورسیکرٹری کے عہدہ کے لئے 3،3امیدوارمیدان میں ہیں،نائب صدارت کے لئے 4اورفنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے 6امیدوار میدان میں ہیں۔ صدرکی نشست پرپروفیشنل گروپ کے مقصودبٹراورانڈیپینڈنٹ گروپ کے طاہرنصراللہ وڑائچ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے جبکہ ولائت چودھری تیسرے صدارتی امیدوار ہیں، سیکرٹری کے عہدہ کے لئے اختر پاڈا، بیرسٹر دانیال اعجاز چدھڑ اور ہارون دگل کے درمیان مقابلہ ہے۔

انتخابات

مزید : صفحہ آخر