سرجیکل ماسک مہنگے اور عدم دستیابی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اظہار تشویش
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں بے جا اضافے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی وپنجاب حکومت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگرمتعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر حکومت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ دار افسروں کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ سرجیکل ماسک کی مقررہ قیمت پردستیابی یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں سارے ہسپتالوں میں سرجیکل ماسک غائب ہیں۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ انسپکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
سرجیکل ماسک