اپنے شوروم پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنیوالے سب انسپکٹر کی بحالی کا فیصلہ کالعدم

اپنے شوروم پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنیوالے سب انسپکٹر کی بحالی کا فیصلہ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے اپنے شوروم پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والے سب انسپکٹر کی بحالی کا فیصلہ کالعدم کردیا، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اس سلسلے میں آئی جی پنجاب پولیس کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے فاضل بنچ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کردیا،عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اختر جاوید نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ پولیس سب انسپکٹر نے گاڑیوں کا شوروم بنا رکھا تھا، وہ شو روم پر چوری کی گاڑیاں ٹیمپر کر کے فروخت کرتا تھا، اس بنیاد پر اسے نوکری سے برخاست کیا گیا لیکن پنجاب سروس ٹربیونل نے اسے بلاجواز بحال کردیا،عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے اپیل منظور کرلی۔

شو روم

مزید : صفحہ آخر