چیئر مین نیب کا تقرر، نیب بیورو ز کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے دائرمتفرق درخواست منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے چیئر مین نیب کے تقرراور نیب بیورو زکے خلاف بنیادی درخواست کی جلد سماعت کے لئے دائرمتفرق درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی درخواست 9مارچ کو سماعت کے لئے مقررکی جائے۔درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ چیئر مین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر پاکستان کر سکتا ہے، صدر پاکستان نے چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ایڈوائس کے بغیر پہلے کرلیااور بعد میں مشاورت کی۔موجودہ چیئرمین نیب کا تقرر اورنیب بیوروز کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تقرر،منظور