کمرشل صارفین سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری

      کمرشل صارفین سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں کمرشل صارفین سے اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فیسکو سے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے فیسکو کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے اضافی ٹیکس کے بغیر بل جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے،جسٹس شاہد وحید نے فلائنگ سیمنٹ ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ باقر حسین نے موقف اختیار کیا کہ فیسکو بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس وصول کر رہی ہے دیگر ٹیکسوں کی وجہ سے انڈسٹری پہلے ہی مشکالات کا شکار ہے،فیسکو کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکاجائے۔

اضافی ٹیکس

مزید : صفحہ آخر