رمضان شوگر ملز کیس،حمزہ شہباز 6 مارچ کو طلب، فردجرم عائد کی جائیگی

  رمضان شوگر ملز کیس،حمزہ شہباز 6 مارچ کو طلب، فردجرم عائد کی جائیگی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی،احتساب عدالت نمبر 5 کے جج امجد نذیر چودھری کی ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔گزشتہ روز رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ڈیوٹی جج ہونے کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لئے طلب کرلیاہے۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کررکھی ہے۔عدالت نے محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ کو شہباز شریف کا پلیڈر بھی مقرر کر رکھا ہے،اس کیس میں گزشتہ روز حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

فرد جرم

مزید : صفحہ آخر