موبائل فون کمپنیوں،محکمہ ماحولیات کو ٹرنر روڈ پر ٹاور نصب کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنیکا حکم

  موبائل فون کمپنیوں،محکمہ ماحولیات کو ٹرنر روڈ پر ٹاور نصب کرنے سے متعلق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون سگنلز کی عدم دستیابی کے خلاف دائردرخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے موبائل فون کمپنیوں اور محکمہ ماحولیات کو ٹرنر روڈ پر ٹاور نصب کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے موبائل کمپنیوں کو سسٹم میں بہتری کی تجاویز پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا،فاضل جج نے ایک موقع پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تمام موبائلز کمپنیوں نے مشترکہ ٹاور لگانے پر آمادگی ظاہر کی تھی،اس پر پیش رفت رپورٹ کیوں نہیں دی گئی۔موبائل فون کمپنیوں کے وکیل نے کہا کہ ٹاور لگانے سے قبل متعلقہ حکام اور اداروں ٹی ایم اے، ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات وغیرہ سے باقاعدہ منظوری کے لئے مہلت دی جائے۔اس کیس کی مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ٹاور نصب

مزید :

صفحہ آخر -