مزارات کے باہر غیر قانونی ٹھیلوں سے تقدس پامال،دائر درخواست پر جواب طلب

  مزارات کے باہر غیر قانونی ٹھیلوں سے تقدس پامال،دائر درخواست پر جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحیدنے لاہور کے درباروں اور مزارات کے تقدس سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری اوقاف اور لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور میں داتا دربار، پیر مکی، بی بی پاک دامن سمیت اولیاء کرام کے دربار موجود ہیں،سیکڑوں زائرین ان درباروں پر حاضریاں دیتے اور منتیں مانگتے ہیں، ان درباروں کے باہر دکانداروں نے غیر قانونی ٹھیلے اور دکانیں سجا رکھی ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تجاوزات کی وجہ سے مزاروں کا تقدس بھی مجروح ہورہاہے،لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان تجاوزات کے خلاف کاروائی نہیں کرتی،تجاوزات کو فوری ہٹانے کا حکم دیاجائے۔

تقدس پامال

مزید : صفحہ آخر