رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنیکی درخواست مسترد

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنیکی ...

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثناء اللہ منشیات برآمدگی کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی اے این ایف کی درخواست مستردکردی۔ عدلت نے اپنے فیصلے میں لکھاہے کہ روازنہ کی بنیاد پر کیس کا ٹرائل کرنے کی پہلے کوئی مثال نہیں ہے، زیر التوا مقدمات کو دیکھتے ہوئے پراسکیوشن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔انسداد منشیات کی عدالت نے 2صفحات پر مشتمل اپناتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے منشیات کیس کی سماعت روزانہ کرنے کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی۔تمام مقدمات کومعمول اور مقررہ تاریخ کے مطابق سماعت کیا جاتا ہے۔ عدالت کے پاس پہلے ہی 200سے زائدمقدمات زیر سماعت ہیں۔ملزم کے وکیل نے بھی اعتراض کیاہے،زیر التوا مقدمات کے پیش نظرپراسیکیوشن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

درخواست مسترد

مزید : صفحہ آخر