شہریوں میں فری سرجیکل ماسک تقسیم کئے جائیں، (ن) لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  شہریوں میں فری سرجیکل ماسک تقسیم کئے جائیں، (ن) لیگ کی پنجاب اسمبلی میں ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر قانونی و غیر آئینی اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں غیر آئینی طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔کرونا وائرس کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔سرجیکل ماسک کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 480 سے 1ہزارروپے تک پہنچ گی، ایوان مطالبہ کرتا ہے محکمہ صحت پنجاب اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شہریوں میں فری سرجیکل ماسک تقسیم کریں۔ ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قرارداد جمع

مزید : صفحہ آخر