کرونا وائرس عالمی وبا،افواہیں نہ پھیلائی جائیں،مفتی منیب الرحمن

    کرونا وائرس عالمی وبا،افواہیں نہ پھیلائی جائیں،مفتی منیب الرحمن

  



کراچی(آئی این پی) ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے، پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔ مفتی منیب الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حدیث ہے کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھائیں، شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

مفت

مزید : صفحہ آخر