فیصل آباد‘ ہسپتال میں داخل مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مشتبہ مریض کی رپورٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مریض محمد شاہان کی رپورٹ جاری کر دی۔ جبکہ محکمہ صحت کی انتظامیہ نے پانچ روز قبل ایران سے آنے والے شہری اویس کے گھر سدھوپورہ میں بھی مکمل طورپر آئسولیٹ کیا اور گھر والوں کو فیس ماسک فراہم کئے اسی طرح ٹھیکریوالہ کے نواحی چک 74ج۔ ب میں محمد شاہان کے گھر اوراہل خانہ کو بھی آئسولیٹ کیا علاوہ ازیں سی ای او ہیلتھ فیصل آبادڈاکٹر مشتاق سپرا نے کرونا وائرس کے پیش نظر تما میڈیکل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے جو سٹاف چھٹی پر تھا ان کو واپس بلا لیا۔ اور محکمہ ڈرگ کنٹرول نے فیس ماسک کی بلیک مارکیٹنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ کارروائی کے دوران ایک میڈیکل سٹور کو 50روپے فی فیس ماسک قیمت وصول کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔
کرونا وائرس