ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے پر کام جاری،تنویر الیاس

ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے پر کام جاری،تنویر الیاس

  



لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) اب وہ وقت دور نہیں جب وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو گا،اس خواب کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کار اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ملکی ترقی اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں میڈیا کا کردار اپنی مثال آپ ہے۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈٹریڈسردارتنویر الیاس خان نے معروف کاروباری شخصیات، سینئرصحافیوں اوراینکر پرسنز کے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا۔سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری تاجر برادری پنجاب اور ملک بھر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے،ان سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کا ادارہ موجود ہے،سی ای او پی بی آئی ٹی جہانزیب برانہ نے اس ضمن میں بہت اہم اقدامات کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں مختلف اضلاع میں سپیشل اکنامک زون بناے جا رہے ہیں جس سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں،ہاؤسنگ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری لانے پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر ملاقات میں راجہ صفدر، منظور احمد ملک، چوہدری خلیل احمد، سی ای او پبٹ جہانزیب برانہ، مولانا عبدالخبیرآزاد، نصراللہ ملک، حبیب اکرم،سردار عمر تنویر، محسن فیروز، رئیس انصاری، خالد شہزاد فاروقی،احمد ولید، عمران یعقوب، رضوان رضی، علی ممتاز اور محمد عثمان بھی موجود تھے۔

تنویر الیاس

مزید : صفحہ آخر