پنجاب حکومت کی اپیل منظور بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکٹر سعید احمد کی بحالی کا حکم کالعدم قرار
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس گلزار احمد، مسٹرجسٹس عمر عطاء بندیال اور مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سروسز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث7 نو مولود بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈاکٹر سعید احمد خان کی بحالی کا حکم کالعدم کر دیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اختر جاوید نے عدالت کوبتایا کہ انکوائری کمیٹی نے مجرم قرار دیاتو پنجاب سروس ٹربیونل نے ایک سال کی انکریمنٹ روک کر انہیں نوکری پر بحال کر دیا۔آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی،پنجاب سروس ٹربیونل نے ڈاکٹر سعید احمد خان کو حقائق کے برعکس نوکری پر بحال کیا۔
حکومت اپیل