جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے سے شادی، دعوت ولیمہ آج ہوگی

  جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے سے شادی، ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مسٹر شہرام سرور چودھری کی صاحبزادی اور سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی شادی بخیر وخوبی انجام پائی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی دلہن کی رخصتی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس مشیرعالم،جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس مقبول باقر،جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظہر عالم خان،جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس قاضی محمد امین احمداورجسٹس امین الدین خان سمیت لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ،اعلیٰ اورماتحت عدالتوں کے جج صاحبان،سینئر وکلاء،لاء افسروں،قریبی اقارب اوردوست احباب نے شرکت کی اوردلہن کو اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔دلہا کی طرف سے دعوت ولیمہ کا انعقاد آج 29فروری کو ہوگاجس میں اعلیٰ عدلیہ کے فاضل جج صاحبان بھی شریک ہوں گے تاہم چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمددعوت ولیمہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے،وہ اپنی فیملی میں شادی کی تقریب کے سلسلہ میں کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

شادی

مزید : صفحہ آخر