یورپی یونین پاکستان کو 13ملین یورو امداد دیگا، معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ 1کروڑ 30لاکھ یورو کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسی اور بجٹ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گی۔ جمعہ کے روز سیکریٹری اقتصادی امور پرویز عباس اور سفیر یورپی یونین اندورلہ کامینا رانے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں اور بجٹ کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا جبکہ پاکستان کو معاشی فور کاسٹنگ میں بہتری کیلئے بھی معاونت دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیراقتصادی امورحماد اظہر نے کہا کہ پروگرام سے نئے پاکستان منصوبے کے تحت معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ پبلک فنانس سپورٹ کا سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا۔
امداد