حکومت کیلئے حرمین شریفین میں موجود ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی بڑا چیلنج

      حکومت کیلئے حرمین شریفین میں موجود ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی بڑا چیلنج

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حکومت کے لیے حرمین شریفین میں موجود ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی بڑا چیلنج۔ عمرہ ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد 50ہزار سے زائدافراد کو ٹکٹو ں کی ریفنڈکے ساتھ ساتھ ویزہ فیس، ہوٹلز کی ایڈوانس ادا گئی رقم کی واپسی کے منتظر 20ہزار سے زائد پاکستانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مدینہ میں موجود ہیں سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان کے عمرہ ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد سعودی عرب میں موجود عمرہ زائرین کا اضطراب بڑھ گیاہے پاکستان اور سعودیہ کی طرف سے عمرہ زائرین کی واپسی کی پالیسی طے نہ ہونے سے سعودی عرب میں موجود عمرہ زائرین کے خاندان میں بھی پریشانی بڑھ رہی ہے وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے اور معاملات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واپسی

مزید : صفحہ آخر