وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سیکرٹری کی سعودی سفیر سے ملاقات
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سیکرٹری مذہبی امور کی سعودی سفیر نواف المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات۔ ملاقات میں عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں انکے ویزا میں توسیع کرا دی جائے گی۔سعودی سفیرکا کہنا تھاکہ یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ 22 اور ممالک بھی شامل ہیں عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی اسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیاحج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے۔
ملاقات