جون تک صنعتوں کو 7.5سینٹ پر بجلی فراہم کی جائیگی: چودھری سرور

جون تک صنعتوں کو 7.5سینٹ پر بجلی فراہم کی جائیگی: چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت نر یندر مودی کی لگائی آگ میں جل رہا ہے۔ دہلی فسادات کے پیچھے بھی فاشٹ مودی کی منصوبہ بندی ہے۔بھارت پاکستان کی اَمن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ دہلی فسادات پر عالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے۔معاشی محاذ پر پاکستان کامیابیوں سے آگے بڑ ھ رہا ہے حکومت جون 2020تک صنعتوں کو7.5 سینٹ پر بجلی دے گی جبکہ ٹیکسٹائل سمیت بر آمدی صنعتوں کو20ارب کی سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔ گور نر ہاؤس میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے وفداور مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے گھروں اور مساجد کو جلانے جیسے واقعات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی نفی ہے اگر دنیا اسی طر ح خاموش تماشائی بنی رہی تو یہ امن کیلئے بہت خوف ناک ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں اور مساجد کو شہید کرنیوالے سب سے بڑی دہشت گردی کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور سر مایہ کار وں سمیت سب کو بھر پور سہولتیں فراہم کرے گی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کر نے میں پاکستانی بزنس کیمونٹی کا اہم تر ین کردار ہے اور حکومت بزنس کیمونٹی کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر