ان ہاؤس تبدیلی حکومت کو گھر بھیجنے کا آئینی راستہ ہے: رانا ثنا اللہ

ان ہاؤس تبدیلی حکومت کو گھر بھیجنے کا آئینی راستہ ہے: رانا ثنا اللہ

  



لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلد ایک پیج پر نظر آئے گی‘ ان ہاؤس تبدیلی حکومت کو فارغ کر نے کا آئینی اور قانونی راستہ ہے، اپوزیشن کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی بلکہ جو کچھ بھی ہوگا آئین وقانون کے مطابق ہوگا،نوازشر یف کی صحت کے معاملے پر تحر یک انصاف سیاست کر رہی ہے، نیب کا مقصد صرف حکومتی مخالفین کو پکڑ نا اور جیلوں میں ڈالنا ہے مگر عدالتوں سے ہمیں انصاف مل رہا ہے،عمران خان کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے وہ نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو کنٹر ول کر کے حکومت نہیں کر سکتے،حکمرانوں نے معیشت سمیت سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ہے یہ قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں۔

رانا ثنااللہ

مزید : صفحہ آخر