کرونا وائرس پھیلاؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،سعودی و زارت خارجہ

کرونا وائرس پھیلاؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،سعودی و زارت خارجہ

  



اسلام آباد (آئی این پی)سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں صحت کے شعبے سے متعلق ادارے کورونا وائرس COVID- 19کے پھیلاؤ سے متعلق پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور وزارت خارجہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکومت صحت کے اداروں کے ذریعے اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ منظور شدہ بین الاقوامی معیار پر عملدرآمد کیا جائے اور دیگر ممالک اور عالمی اداروں کی کاوشوں کو تقوقت پہنچائی جائے اور بطور خاص عالمی ادارہ صحت تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور اللہ تعالی کی مرضی سے اس پر قابو پایا جا سکے۔ وضاحتی بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا سیاحتی ویزے پر آنے والے ان تمام مسافرین پر مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔سیاحتی ویزے پر آنے والے ان تمام مسافرین پر مملکت میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جو ان ممالک سے آرہے ہوں جہاں سے کورونا وائرس COVID-19منتقل ہونے کا شدید خطرہ ہو۔

سعودی و زارت خارجہ

مزید : صفحہ آخر