شاہد رہ، 2روز قبل لاپتہ بچے کی لاش ہمسائی کے صندوق سے بر آمد

    شاہد رہ، 2روز قبل لاپتہ بچے کی لاش ہمسائی کے صندوق سے بر آمد

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ کے علاقے سے دو روز قبل اغوا ہونے والے10 سالہ بچے کی لاش برآمد، پولیس نے نعش کو ہسپتال میں پورسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دیا۔بچے کے قتل کے الزام میں ہمسائی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں 2روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی صندوق سے لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 10 دس سالہ بچہ تنزیل گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا،تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ تنزیل کو ہمسائے کے گھر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر پولیس نے گھرمیں چھاپہ مارا اور تلاشی لی تو صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر اسے قتل کیا گیا اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کر دیا گیا۔ہمسائی نے بچے کو کیوں قتل کیا وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے بچے کے قتل میں ملوث ملزمہ زینب کوحراست میں لے کر اسے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے پر ہی 10 سالہ بچے تنزیل کے قتل کی اصل وجوہ سامنے آئیں گی۔

بچہ قتل

مزید : صفحہ آخر