پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوا تو مخالفین منہ چھپاتے پھریں گے،فواد

پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوا تو مخالفین منہ چھپاتے پھریں گے،فواد

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی پروجیکٹ اتنا بڑا ہے کہ پورے پشاور کو فائدہ ہو گا۔ صوبائی حکومت اپنا مکمل وقت لیں، کہانیاں گھڑنے اور پروپیگنڈا کرنے والے لوگ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد منہ چھپاتے پھریں گے۔ وفاقی وزیر نے پشاور میں 20 منزلہ ڈیجیٹل پارک عمارت کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔جمعہ کے روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دورہ پشاور کے موقع پر بی آر ٹی منصوبے کا وزٹ کیا اور مکمل روٹس کا جائزہ لیا ہے، بی آر ٹی منصوبہ اتنا بڑا پروجیکٹ ہے کہ پورا پشاور اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ لوگوں نے منصوبہ دیکھے بغیر کیسی کیسی کہانیاں گھڑیں ہیں۔وزارت سائنس اور صوبائی آئی ٹی بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے کہ پشاور میں خیبر پختونخوا کی سب سے اونچی 20 منزلہ ڈیجیٹل پارک عمارت بنائی جائے گی جو پشاور کی تمام بڑی یونیورسٹیوں کے سنگم پر ہوگی اور عمارت20 منزلہ ہوگی جبکہ کی تعمیر پشاور اور کے پی کیلئے سنگ میل ہوگی۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر