روہڑی، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 30افراد جاں بحق، متعدد زخمی

روہڑی، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 30افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آ گئی حادثے مین 30 مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے سرگودھا جبکہ ٹرین پاکستان ایکسپریس سندھ سے پنجاب آ رہی تھی۔ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بعض مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد تعلقہ ہسپتال اور سول ہسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور کے شارٹ کٹ نے مسافروں کی جان لے لی۔ کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ نے نیشنل ہائی وے بند ہونے کے باعث جاڑے ماں سے شارٹ کٹ لینے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پھاٹک موجود نہیں بلکہ لنک روڈ بنا ہوا تھا۔
روہڑی حادثہ

مزید :

صفحہ اول -