ڈی جی نیب بن کرشہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

  ڈی جی نیب بن کرشہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے جعلی ڈی جی بن کر مختلف سرکاری افسروں اور پرائیویٹ افراد سے غیر قانونی کاموں کا تقاضاکرنے اور عوام الناس کو لوٹنے کے الزام میں ملوث ملزم ندیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،مزید کارروائی کے لئے ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول