پاک ایرا ن سرحد کھل گئی، بارڈر پار پھنسے 150زائرین پاکستان ہاؤس منتقل

  پاک ایرا ن سرحد کھل گئی، بارڈر پار پھنسے 150زائرین پاکستان ہاؤس منتقل

  



کوئٹہ(آئی این پی)کرونا خدشات کے باعث بند پاک ایران بارڈر عارضی طور پر کھل گیا۔ سرحد پار پھنسے 150 زائرین تفتان کے پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جس کی مکمل سکریننگ کے بعد گھروں کوجانے کی اجازت دی جائے گی۔پانچ ہزار زائرین ایرانی سرحد پر موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پاکستان ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے۔ تفتان کورنٹائن سنٹر میں 273زائرین موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ ائیرپورٹس پر ہیلتھ کانٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے ہے کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کانٹرز پر موجود پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جراثیم کش لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ایران سرحد

مزید : صفحہ اول