چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف کی میڈیکل رپوٹس عدالت پیش

    چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف کی میڈیکل رپوٹس عدالت پیش

  



لاہور(نامہ نگار) چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی گئی ہیں،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 30مارچ تک کردی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج امیر محمد خان کے استفسار پر نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس کی تحقیقات جاری ہیں،جلدریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ملزموں کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ریفرنس آنے تک چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت روکی جائے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ ہم یہ سماعت کیسے روک دیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میاں نوازشریف کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اورمیاں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید 30مارچ تک ملتوی کردی۔اس کیس میں مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ہی عدالت نے انہیں پیشی سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

میڈیکل رپوٹس

مزید : صفحہ اول